شہبازحکومت عوام کونچوڑنے میں مصروف، حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 145 روپے کما رہی ہے
اسلام آباد(بولونیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ماؤنٹین وینچرز کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں صارفین پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔صرف لیوی کی مد میں 117.41 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی 24.35 روپے جبکہ کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.50 روپے فی لیٹر ہے۔پیٹرول کی اصل لاگت 246.76 روپے فی لیٹر ہے، جو ریٹیل قیمت کا 59.5 فیصد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹنگ اور تقسیم کے اخراجات 23.76 روپے فی لیٹر (5.7 فیصد) ہیں، جن میں 7.25 روپے ان لینڈ فریٹ ایکوئلائزیشن مارجن (آئی فیم)، 7.87 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8.64 روپے ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔


