ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 15 ہزار 700 روپے مہنگا

کراچی(بولونیوز)ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 3 ہزار 460 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 157 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *