ابوظبی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد افراد گرفتار

ابوظبی(بولونیوز) سوشل میڈیا پر افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف ابوظبی میں سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے مختلف مقامات کی ویڈیوز بنا کر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 375 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہیں پھیلا کر عوام میں بے چینی اور غلط فہمی پیدا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اس قسم کی سرگرمیاں قانون کے خلاف ہیں اور ان میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *