نیو کراچی میں میاں بیوی کے قتل کا معمہ حل، پڑوسی ہی مرکزی ملزم نکلا

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں میاں اور بیوی کے بہیمانہ قتل کا معاملہ حل ہو گیا ہے، جس میں پڑوسی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت انور اور ہما کے ناموں سے ہوئی تھی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ قتل میں مقتولین کا ہی پڑوسی ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولین کے گھر سے رقم لوٹنے کی نیت سے منصوبہ بنایا اور چائے میں نشہ آور گولیاں ڈال کر دونوں میاں بیوی کو بے ہوش کیا، جس کے بعد اینٹوں اور لوہے کی راڈ سے انہیں قتل کر دیا گیا۔
تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مقتولین کے گھر آنا جانا کرتا تھا۔ قتل کے بعد اس نے مقتولہ کے فون سے اس کی اہلیہ کو بھی کال کی تاکہ شک نہ ہو۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم 6 لاکھ روپے کا مقروض تھا اور واردات کے بعد اس نے گھر سے صرف 2 ہزار 450 روپے لوٹے۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی تھیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *