سندھ میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ، کینجھر جھیل پر تنصیب کا فیصلہ
کراچی(بولونیوز)ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔سندھ میں کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر پاور پروجیکٹ لگانے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا اور درآمدی فوسل فیول پر انحصار کم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 243 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے سالانہ 861.91 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔منصوبہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (EPC) ماڈل کے تحت مسابقتی بولی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔


