دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال

کراچی(بولونیوز)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد کراچی شہر کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسٹیشن سے 40 ملین گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *