اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 سے 10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان، نوٹم جاری

اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 سے 10 مئی کے دوران فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم نوٹم جاری کرتے ہوئے پروازوں کے شیڈول میں ممکنہ رکاوٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
پی اے اے کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث 8 سے 10 مئی کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہو سکتی ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو صبح 10:45 سے دوپہر 12:15 تک پروازوں کا نظام متاثر رہنے کا امکان ہے، جبکہ 9 اور 10 مئی کو رات 8 بجے سے 9 بج کر 15 منٹ کے دوران بھی فلائٹ آپریشن میں خلل پڑ سکتا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اضافی ہولڈنگ فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *