سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24 ملزمان کو گرفتار
گوادر(بولونیوز)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں 12 ملزمان گوجرانوالہ، 3 راجن پور، 2 مظفر گڑھ، جبکہ باقی 7 سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان اور رحیم…
ٹرمپ کو دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا، ایرانی وفد مذاکرات چھوڑ کر روانہ
جنیوا(بولونیوز)سوئٹزرلینڈ میں جاری امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات شدید غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔ ایرانی وفد نے مذاکراتی عمل ترک کرتے ہوئے وینیو چھوڑ دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے، ایرانی وفد مذاکرات میں واپس نہیں آئے گا۔…
بجٹ سے قبل سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی(بولونیوز)نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی ملک میں سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف اقسام کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں فی یونٹ 7 سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 585 واٹ کی سولر پلیٹ جو پہلے 18 ہزار روپے…
منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 188 کلو گرام چرس برآمد
کراچی(بولونیوز)پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ پچپن کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے ۔مصدقہ اطلاعات پر کسٹمز حکام نے کرخیرا چیک پوسٹ پر ایک کنٹینر والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو…
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو، وفاقی بجٹ پیش کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(بولونیوز) حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈپٹی وزیرِاعظم کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ…
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، شہر کو پانی کی فراہمی متاثر
کراچی(بولونیوز)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے جبری شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی گرڈ کے پاور ٹرانسفارمر نمبر 1 میں فنی خرابی کی مرمت کے لیے 30 مئی کی شام 6:30…
سابق امریکی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف: ایران آسانی سے امریکی بحری جہاز ڈبو سکتا ہے
امریکہ(بولونیوز)امریکی بحریہ کے سابق انٹیلی جنس افسر اور فوجی تجزیہ کار سکاٹ رائٹر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران کے مقابلے میں بالکل بے بس ہے۔ ایران کے پاس ایسے ہتھیار اور حکمت عملی موجود ہیں جن کی مدد سے یہ بحری جہاز سمندر کی…
ناظم آباد میں دو بہنوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ کی کارروائی، سڑک راتوں رات بحال
کراچی(بولونیوز) ناظم آباد نمبر 1 میں ٹریفک حادثے میں دو بہنوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے راتوں رات متاثرہ مقام پر گڑھا بھر کر سڑک کو بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیوریج کے پانی کے باعث سڑک پر گڑھا پڑ گیا تھا، جس کے باعث…
لاہور میں بارش کا امکان، کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار
لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج Lahore سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی، جس کے باعث شدید گرمی میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب Karachi میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔…
لہجہ نرم رکھیں، ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کو خبر دار کر دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائچی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لہجہ نرم رکھیں اور تائیوان کی خودمختاری کے مسئلے پر بیجنگ کو مشتعل نہ کریں۔ وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطے میں ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر سے…


