پی ٹی آئی رہنما سردار دودا شاہوانی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ(بولونیوز)پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے رہنما سردار دودا شاہوانی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار دودا شاہوانی کے ساتھ ان کے بھائی اور بہنوئی کو بھی اغواء کیا گیا ہے۔ واقعہ ضلع کے علاقے دشت کھمبیلا میں پیش آیا، جہاں سے انہیں نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

پی ٹی آئی بلوچستان نے سردار دودا شاہوانی کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔

پی ٹی آئی بلوچستان نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردار دودا شاہوانی، ان کے بھائی اور بہنوئی کی جلد از جلد اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تاحال سرکاری حکام کی جانب سے واقعے پر باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *