توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دے دی
اسلام آباد(بولونیوز)توانائی بچت مہم کے تحت وزیراعظم نے ملک بھر میں کاروباری اوقاتِ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ…
آئی ایم ایف کے قرضے کے خلاف سول نظرثانی درخواست خارج
لاہور(بولونیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضے کے خلاف دائر سول نظرثانی درخواست خارج کر دی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈووکیٹ طالب حسین میکن کی درخواست پر جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ قرض کا انتظام پاکستان کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہوتا ہے،…
بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال کی کالیں غیر قانونی قرار، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی آئینی عدالت نے بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کالوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ہڑتالیں سائلین کے انصاف تک رسائی کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہیں…
بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس میں عدالت نے واضح قرار دیا ہے کہ صرف کسی دوسرے ملک سے اوور اسٹے کی بنیاد پر ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں بن سکتا۔یہ فیصلہ جسٹس محمد آصف نے چار…
ڈیجیٹل جنگ جاری، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جمال رئیسانی
کوئٹہ(بولونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش اور منظم جنگ جاری ہے، جس میں بارود کے بجائے نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں صوبائی وزراء علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے…
تھانوں میں نیا بایومیٹرک نظام نافذ، بغیر تصدیق انٹری پر پابندی
اسلام آباد(بولونیوز) ملک بھر کے تھانوں میں جدید بایومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم کے تحت بڑا اصلاحاتی اقدام متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب بغیر تصدیق کسی بھی شخص کی پولیس ریکارڈ میں انٹری ممکن نہیں ہوگی۔ نئے نظام کے تحت نہ کوئی مدعی، نہ کوئی ملزم اور نہ ہی کوئی گواہ بایومیٹرک تصدیق…
جبری مشقت کے خدشات، امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف عائد کر دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نےجبری مشقت سےمتعلق خدشات کےپیش نظر پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف عائد کر دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سپلائی چین میں شفافیت بڑھانے اور ان ممالک یا صنعتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے جہاں جبری مشقت کے امکانات سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے…
ہائی کورٹ کے نائب قاصد کے گھر پر پولیس چھاپہ، عدالت نے آر پی او کو طلب کر لیا
لاہور(بولونیوز) لاہور ہائی کورٹ کے نائب قاصد کے گھر پر پنجاب پولیس کے چھاپے کے معاملے پر عدالتِ عالیہ میں سماعت ہوئی، جس میں متعلقہ ڈی پی او عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔عدالت کے حکم پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ریجنل پولیس آفیسر لاہور ذاتی حیثیت میں لاہور ہائی کورٹ میں…
ریلوے کے ذریعے پاکستان کو ایل پی جی کی ترسیل شروع، تاریخی پیشرفت قرار
تہران(بولونیوز)ایران نے ریلوے لائنز کے ذریعے خصوصی ٹینکرز کے ذریعے پاکستان کو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ترسیل شروع کر دی ہے۔یہ ترسیل امریکی استثنیٰ کے بعد شروع ہوئی ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ توانائی ماہرین کے…
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں اور حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے۔ وزیراعظم سے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ اور…


