جبری مشقت کے خدشات، امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف عائد کر دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نےجبری مشقت سےمتعلق خدشات کےپیش نظر پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف عائد کر دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سپلائی چین میں شفافیت بڑھانے اور ان ممالک یا صنعتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے جہاں جبری مشقت کے امکانات سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق مختلف اشیاء اور تجارتی شعبوں پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق اور لیبر اسٹینڈرڈز کو بہتر بنانا بتایا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے عالمی تجارت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ متاثرہ ممالک اس اقدام کے خلاف اپنی پالیسیوں اور مؤقف کا جائزہ لے رہے ہیں۔


