بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں اور حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے۔

وزیراعظم سے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صنعتوں کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے جن سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہو، برآمدات بڑھیں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں، جبکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *