سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ، بھرتی پالیسی کی مدت ختم ہونے پر ویٹنگ لسٹ امیدواروں کی درخواست مسترد
حیدرآباد(بولونیوز)حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ کے حیدرآباد سرکٹ بینچ نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں ویٹنگ لسٹ پر موجود امیدواروں کی تعیناتی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2021-2022، جس کی آخری توسیع 30 جون 2025 تک کی گئی…
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(بولونیوز)ایئر پورٹ اینڈ نیویگیشن فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 7 کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 472.39 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 66 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔…
9 مئی واقعات: پنجاب فارنزک لیب نے اہم رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق کردی
پشاور(بولونیوز)پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے پشاور واقعات کی ویڈیوز کا تجزیہ مکمل کر لیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کل 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم جائزہ لیا گیا، جن میں زیادہ تر…
ملک بھر میں بارش، ژالہ باری اور شدید موسمی صورتحال کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں آندھی اور…
سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی لازوال قربانی کی 14 ویں برسی
اسلام آباد(بولونیوز) آج گیاری سیکٹر کے سانحے کے شہداء کی لازوال قربانی کی 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدانِ جنگ سمجھا جاتا ہے، جہاں دشمن کے ساتھ ساتھ سخت ترین موسمی حالات بھی پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے کڑی آزمائش ہوتے ہیں۔ اسی محاذ…
سب انسپکٹر پر سنگین الزامات، مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون کا حمل ضائع ہونے کا دعویٰ
لاہور(بولونیوز)تھانہ ہنجروال سے ایک سنگین نوعیت کا مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عابد پر زیرِ حراست خواتین پر تشدد، غیر قانونی حراست اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق سب انسپکٹر عابد پر اقصیٰ نامی لڑکی کو ہراساں کرنے کے…
یومِ حضرت علیؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یومِ حضرت علیؓ کے موقع پر صوبے بھر کے تمام اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق، یہ تعطیل بدھ، 21 رمضان المبارک، 11 مارچ 2026 کو ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا مقصد یومِ حضرت علیؓ کی مناسبت سے طلبہ اور اساتذہ کو موقع…
بھارت میں پولیس تشدد کا سنگین واقعہ، باپ بیٹے کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی
نئی دہلی(بولونیوز)انڈیا میں پولیس تشدد کے ایک افسوسناک واقعے پر عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حراست میں باپ اور بیٹے کی ہلاکت کا معاملہ عدالت میں ثابت ہوا، جس کے بعد ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت ترین…
اولڈ گولیمار کی ترقی کے نام پر تباہی، عوام بنیادی سہولیات سے محروم
کراچی(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی قیادت پر الزام ہے کہ انہوں نے اولڈ گولیمار کو ترقی کے بجائے کرپشن اور نااہلی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ماڈل یونٹ بننے کے دعوے والا یہ علاقہ آج بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ نہ سڑکیں قابلِ استعمال ہیں اور نہ ہی نکاسیِ…
روسی ملازم نے غلطی سے منتقل ہونے والی 87 ہزار ڈالر واپس کرنے سے انکار
ماسکو (بولونیوز) روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم ولادی میر ریچاگوو کے اکاؤنٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی سے پورے اسٹاف کی تنخواہ (7 ملین روبل) منتقل ہو گئی، جسے واپس کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا۔ فیکٹری کی جانب سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، جہاں ملزم کو رقم…


