اسنیپ چیکنگ مہم، بغیر یا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی
کراچی(بولونیوز)ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم جاری ہے۔ اس دوران بغیر نمبر پلیٹ، چھپی ہوئی یا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس میں جرمانے عائد کرنے اور گاڑیاں ضبط کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، ضبط شدہ گاڑیاں مقررہ اصولوں کے مطابق درست نمبر پلیٹس لگانے کے بعد مالکان کو واپس کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے موقع پر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور صرف مستند نمبر پلیٹس کا استعمال یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔


