ادارہ ترقیات کے شعبہ جات کو AML/CFT کمپلائنس کے لیے ایف بی آر کے ساتھ اہم اجلاس

کراچی(بولونیوز) ممبر فنانس نوید انور صدیقی کی زیر صدارت ادارہ ترقیات کراچی کے متعلقہ شعبہ جات اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے نمائندگان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد ادارے کو Designated Non-Financial Businesses and Professions (DNFBPs) کے تحت لاگو اینٹی منی لانڈرنگ (AML) اور کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررزم (CFT) قوانین سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے نوید علی (ڈپٹی ڈائریکٹر DNFBPs)، محمد طلحہ اقبال (انسپکٹر DNFBPs) اور محمد حماد کمبوہ (ایڈمن آفیسر DNFBPs) نے شرکت کی۔ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے سیکریٹری ڈی اے ارشد خان، چیف انجینیئر عبد الصمد جملانی، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں حصہ لیا۔

اجلاس کے دوران ایف بی آر کے نمائندگان نے DNFBPs کے تحت لاگو قوانین، قواعد و ضوابط اور ریگولیٹری ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں درج ذیل امور پر روشنی ڈالی گئی:

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں DNFBPs کی حیثیت اور اطلاق
Customer Due Diligence (CDD) اور Enhanced Due Diligence (EDD) کی اہمیت
Beneficial Ownership کی شناخت اور تصدیق
مشکوک ٹرانزیکشنز کی بروقت رپورٹنگ (STRs)
ریکارڈ کیپنگ اور رسک بیسڈ اپروچ
Targeted Financial Sanctions (TFS) کی پابندی

مزید برآں، ادارہ ترقیات کراچی کے لینڈ، اسٹیٹ اور ریکوری ڈیپارٹمنٹس کی موجودہ ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں عملی تجاویز بھی فراہم کی گئیں تاکہ شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے اجلاس میں کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں مالی اور جائیداد سے متعلق تمام لین دین کو AML/CFT تقاضوں کے مطابق شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شعبہ جات فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ منی لانڈرنگ یا دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *