گورنر سندھ نے گل پلازا سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کردی

کراچی(بولونیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے تاکہ واقعے میں ممکنہ لاپروائی یا قانونی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ انکوائری نہ صرف ذمہ داروں کے احتساب میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *