سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف پر دو غیر ملکی گرفتار

مکہ مکرمہ(بولونیوز) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حج کی جعلی اور گمراہ کن سروسز کے اشتہارات چلا کر شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ایک مصری مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

مصری مرد اور خاتون (ملزمان) کے خلاف تمام ضروری قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سعودی پبلک سیکیورٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں (تارکین وطن) پر زور دیا ہے کہ وہ حج قوانین اور حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رپورٹ کریں: مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے (الشرقیہ) میں فون نمبر 911 پر رابطہ کریں۔ جبکہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 999 پر اطلاع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *