پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ(بولونیوز)کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں اور فتح میزائلوں نے درست نشانے لگا کر دشمن کو کرارا اور ناقابلِ فراموش سبق سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، اور ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ادارے ہمہ وقت تیار ہیں، جبکہ دشمن کو کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *