نفسیاتی دباؤ کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ

تل ابیب(بولونیوز)تل ابیب میں جاری رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج میں سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل بتائے جا رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 80 فیصد اہلکار نفسیاتی دباؤ اور ذہنی مسائل کے باعث فوجی خدمات سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد مستقل اور ریزرو فوجیوں پر بوجھ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس سے فوج کو مستقبل میں سیکیورٹی اور جنگی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ سے قبل ریزرو اہلکاروں کو تین سال میں تقریباً 25 دن خدمات انجام دینا پڑتی تھیں، تاہم 7 اکتوبر 2023 کے بعد کئی اہلکار 170 دن سے زائد ریزرو ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ 2026 میں ریزرو ڈیوٹی کو 80 سے 100 دن تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعض یونٹس اس حد سے تجاوز کر چکے ہیں، جس کی ایک وجہ ایران اور لبنان سے متعلق اضافی فوجی مشنز بھی بتائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *