دوبارہ حملہ ہوا تو مختلف انداز میں جواب دیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ

تہران(بولونیوز)تہران میں ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب نئے انداز اور نئی عسکری حکمتِ عملی کے تحت دیا جائے گا۔

ایرانی فوج کے مطابق اگر اسرائیل کی جانب سے کسی نئی کارروائی کی کوشش کی گئی تو ایران کی مسلح افواج بھرپور اور مختلف طریقۂ کار کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ انتباہ ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نے تہران کے ولی عصر اسکوائر میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران جاری کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں اور ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *