افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا کہ ساری عمر یاد رکھے گا

مظفرآباد(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ ساری زندگی یاد رکھے گا۔

آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں کشمیری عوام سمیت پاکستان نے افواج پاکستان کے لیے دعائیں کیں، جن کی بدولت پاک فوج نے دشمن کو مؤثر جواب دیا اور سبق سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آزاد کشمیر کے لوگوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور کشمیری عوام نے ہمیشہ “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے کو اپنی آواز بنایا۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہو کر پاکستان بنے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *