ہر خطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، فیلڈ مارشل
وزیرستان(بولونیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وانا، جنوبی وزیرستان کا دورہ…
شہیدِ ملت روڈ پر میڈیکل کی طالبات سے بس کے اندر لوٹ مار؛ آئی جی سندھ کا سخت نوٹس
کراچی(بولونیوز)شہیدِ ملت روڈ پر مسلح ملزمان نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی پوائنٹ بس میں سوار ہو رہی تھیں؛ نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں ہونے والی اس واردات میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان بس میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر طالبات…
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے یکم مئی (یومِ مزدور) کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز جمعہ صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈے کی…
سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آئندہ سرکاری محکموں کے لیے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، تاہم فیلڈ ڈیوٹی…
حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم قیمتیں کم کر دی جائیں گی، حکومتی وزرا
اسلام آباد(بولونیوز) حکومتی وزرا نے اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ خطے میں حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے…
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 100 روپے تک کمی کا امکان
اسلام آباد(بولونیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر تقریباً 55 روپے تک کم ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع…
بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں طلائی زیورات اور نقدی برآمد
کراچی(بولونیوز)جیولرز سے بڑی مقدار میں طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹنے والا انتہائی مطلوب بین الصوبائی ڈکیت گروہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) / سی آئی اے کی تکنیکی اور تفتیشی مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کو ضلع سینٹرل کے دو مقدمات کی تفتیش منتقل ہوئی: مقدمہ نمبر…
محمد عامر کو برطانوی شہریت ملنے کی اطلاعات، آئی پی ایل میں شرکت کی اہلیت پر بحث
لاہور(بولونیوز)سمیت کرکٹ حلقوں میں یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو مبینہ طور پر برطانیہ کی شہریت اور برطانوی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شہریت کے حصول کے بعد تکنیکی طور پر محمد عامر کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں شرکت کے دروازے کھل سکتے ہیں، کیونکہ…
مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی
کراچی(بولونیوز) نامور عالم دین شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے نہ مسلمان…
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 5 جون تک گردوغبار، آندھی اور بارش کا الرٹ جاری
لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے بیشتر اضلاع کے لیے 2 سے 5 جون کے دوران گردوغبار، تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں گردوغبار کے ساتھ آندھی…


