شہیدِ ملت روڈ پر میڈیکل کی طالبات سے بس کے اندر لوٹ مار؛ آئی جی سندھ کا سخت نوٹس
کراچی(بولونیوز)شہیدِ ملت روڈ پر مسلح ملزمان نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی پوائنٹ بس میں سوار ہو رہی تھیں؛ نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں ہونے والی اس واردات میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان بس میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر طالبات سے موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی سمیت ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


