ملزمہ انمول پنکی کو منشیات سمیت تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی(بولونیوز)کراچی میں عدالت نے گرفتار ملزمہ انمول پنکی کو منشیات اور دیگر تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس ملزمہ کو سماعت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس لے کر پہنچی، جہاں عدالت میں پیشی کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

پیشی کے موقع پر سینٹرل جیل اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ صحافیوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف منشیات سمیت مختلف مقدمات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *