مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

کراچی(بولونیوز) نامور عالم دین شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے نہ مسلمان کہلانے کے مستحق ہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت سے ملک و ملت ایک عظیم علمی و دینی سرمائے سے محروم ہوگئے ہیں، جو ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *