بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 41 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(بولونیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 41 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہرنائی میں آپریشن کے دوران 30 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز…
ملک بھر کی عدالتیں اب چار دن کام کریں گی، توانائی بچت اقدامات کی منظوری
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں عدالتی نظام سےمتعلق ایک بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیرِصدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر کی عدلیہ میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کی…
جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی
شام(بولونیوز)حمص میں واقع علوی اکثریتی علاقے کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً…
بلوچستان، تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی
کراچی(بولونیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریب کاری سے گیس پائپ لائن اڑا دی۔کمپنی حکام کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے اختر آباد ویسٹرن بائی پاس پر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نامعلوم افراد کی تخریب کاری سے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا…
بجٹ منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی ہماری ریڈ لائن ہے: فاروق ستار
کراچی(بولونیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی ان کی جماعت کی ریڈ لائن ہے۔ فاروق ستار نے بتایا کہ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد…
کراچی میں غیر قانونی پانی چوری نیٹ ورک پکڑا گیا، خفیہ سرنگ سے واٹر لائن کنکشن کا انکشاف
کراچی(بولونیوز)لسبیلہ پل کے نیچے رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سب سوائل نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ پل کے نیچے رینجرز اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ کارروائی کے دوران 30 فٹ…
گڈانی میں ممنوعہ لائٹ بوٹس کے خلاف محکمہ فشریز کی بڑی کارروائی، دو کشتیاں تحویل میں
گڈانی(بولونیوز) محکمہ فشریز بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لسبیلہ و حب نورالدین خراسانی نے گڈانی کے ماہی گیروں اور مقامی عوام کی شکایات اور احتجاج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممنوعہ لائٹ بوٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کی، جس کے دوران 2 لائٹ بوٹس اپنی تحویل میں لے لی گئیں۔ کارروائی کے دوران محکمہ فشریز کی…
حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب موٹر سائیکل کے ٹرانسفر پر صرف فیس ہی نہیں بلکہ دیگر تمام چارجز بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹر سائیکل ٹرانسفر پر تمام فیس اور دیگر چارجز معاف کر دیے گئے ہیں، جس…
امریکا نے H-1B ویزا کے لیے نیا ویٹڈ سسٹم متعارف کروا دیا
واشنگٹن(بولونیوز) امریکا نے H-1B ورک ویزا کے موجودہ لاٹری سسٹم کو ختم کرتے ہوئے نیا ویٹڈ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت زیادہ ہنر مند اور زیادہ تنخواہ پانے والے غیر ملکی ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔ امریکی محکمہ داخلہ (DHS) کے مطابق نیا قانون 27 فروری 2026 سے…
سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیز معطل کر دیں
ریاض(بولونیوز)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ…


