سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کا بازار ختم نہ ہو سکا

کراچی(بولونیوز)کراچی کےعلاقےضلع وسطی ناظم اباد ایک نمبرسےپانچ نمبر فردوس کالونی رضویہ کے درمیان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےاسسٹنٹ ڈائریکٹرعامرعلی نےرشوت کا بازار گرم کر دیا ذرائع کے مطابق بلا خوف و خطر عوام سے ناجائز تعمیرات کے کاموں پرگوہیڈ دے کررشوت بٹورنے والا عامر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شرافت اور حیا بھول گیا ذرائع کا دعوی ہے کہ پلاٹ نمبر 2E 8/17پلاٹ نمبر 2C 8/3پلاٹ نمبر5E 22/23پلاٹ نمبر3D 28/47 پلاٹ نمبر3D 26/10 خلاف ضابطہ تعمیرات کا کام زور و شور سے جاری ہے عامر علی 240 گز 200 گز 120 گز کے مکانوں سے لاکھوں روپے بٹور رہا ہے تاہم ایس بی سی اے کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عامر علی نارتھ کراچی کا رہائشی ہےاس کا فیملی بیک گراؤنڈ اس قدرہلکاہےکہ مذاکرہ شخص جب نوکری پر ایا تھا تو ایک کپڑے پانچ دن پہنتا تھا اور کھانے کےاوقات پراکثرلوگوں کی میزپرللچائی ہوئی نگاہوں سے بیٹھ کر دیکھتا تھا ذرائع کا دعوی ہے کہ غریب اور کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والا عامر علی کے رہن سہن اور لباس میں دیکھتے ہی دیکھتے واضح فرق دکھائی دیتا ہے جبکہ متعلقہ افسر اب کروڑوں روپے کا مالک اور اہل خانہ کےناموں پر اربوں روپے کی پراپرٹی کا مالک ہے اس حوالے سے جب بلڈنگ کنٹرول کے ڈپٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا جبکہ کرپشن زادہ بیرو کریس اور افسران سے تنگ عوام نے نیب ایف ائی اے سمیت ملک کے تحقیقاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس بی سی اے جیسے ادارے کے کریپٹ افسران کی جانچ پڑتال کریں اور ملک میں ناسور کی طرح پلنے والے ایسے افسران جو کہ قومی خزانہ اور غریب عوام سے رشوت وصولی کر رہے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو سکے اور ناظم اباد کا مزید انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہونے سے بچ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *