کراچی میں غیر قانونی پانی چوری نیٹ ورک پکڑا گیا، خفیہ سرنگ سے واٹر لائن کنکشن کا انکشاف
کراچی(بولونیوز)لسبیلہ پل کے نیچے رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سب سوائل نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ پل کے نیچے رینجرز اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ کارروائی کے دوران 30 فٹ گہرے ٹینک میں چھپی ہوئی سرنگ کے ذریعے واٹر لائن سے براہ راست غیر قانونی کنکشن کا انکشاف ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 33 انچ مرکزی واٹر لائن سے خفیہ سرنگ کے ذریعے پانی چوری کیا جا رہا تھا۔ موقع سے 80 ہارس پاور ہائی سکشن مشین اور 4 انچ پائپ لائن بھی برآمد کر لی گئی۔واٹر کارپوریشن نے غیر قانونی سب سوائل نیٹ ورک کو سیل کر دیا ہے جبکہ ملزمان شکیل مہر اور ابراہیم کے خلاف واٹر کارپوریشن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم شکیل مہر پر تقریباً 10 کروڑ روپے کے واجبات بھی سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چوری کیا جانے والا پانی سب سوائل نہیں بلکہ مرکزی لائن کا صاف پانی تھا۔


