پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر
اسلام آباد(بولونیوز)پیٹرولیم ڈویژن پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری لاگت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


