1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)نیشنل سیونگز پاکستان کے تحت 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے، جس میں قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 مئی 2026 کو سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی، جس کا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس قرعہ اندازی میں ہزاروں افراد بڑی انعامی رقم جیتنے کے لیے اپنی قسمت آزما رہے ہوں گے۔ جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔
عوامی حلقوں میں اس قرعہ اندازی کو لے کر خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے اور لوگ بڑی انعامی رقم کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *