ڈمپر ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

لاہور(بولونیوز)ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، ایسے میں توقع تھی کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کرتی، تاہم اس کے برعکس اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ شعبہ متاثر ہوگا بلکہ عام شہریوں پر بھی مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ڈمپر مالکان کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔حاجی لیاقت محسود نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے اور عوام سمیت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *