فضائی حدود میں اہم پروازوں کے راستے عارضی طور پر بند

کراچی(بولونیوز) فضائی حدود میں متعدد اہم پروازوں کے راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اپریل کو صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک پابندی نافذ رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشن وجوہات کے باعث فضائی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے نواب شاہ سمیت کئی اہم روٹس بندش سے متاثر ہوں گے، پائلٹس کے لیے متبادل یکطرفہ راستے فراہم کردیے گئے ہیں۔

میلوم سے ٹیپڈو اور بیون کے لیے براہ راست متبادل راستے جاری ہیں، میلوم سے پی آئی، پی جی اور ٹی یو کے لیے خصوصی متبادل روٹس مختص کیے گئے ہیں۔پی اے اے کے مطابق پی جی سے دیگر اہم مقامات کے لیے متبادل فضائی راستے دستیاب ہیں، دو طرفہ متابدل راستے بھی فضائی ٹریفک کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں کراچی سے ڈوو ڈو اور نواب شاہ کے لیے براہ راست متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *