امریکہ شدید فضائی حملے میں محدود، پانچ دن سے زیادہ کارروائی مشکل

لندن/واشنگٹن(بولونیوز)عالمی میڈیا آؤٹ لیٹ فائننشل ٹائمز نے ایک اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ خطے میں دو طیارہ بردار بحری بیڑوں کی موجودگی کے باوجود، امریکہ پانچ دن سے زیادہ شدید فضائی حملے جاری نہیں رکھ سکتا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر Pentagon کم شدت کے حملوں کا انتخاب کرے تو امریکی فوج ایک ہفتے تک کارروائیاں جاری رکھ سکتی ہے، تاہم سخت حملوں کی صورت میں محدود وسائل اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کارروائی زیادہ عرصے تک ممکن نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں ممکنہ فوجی آپریشنز کی پائیداری اور اثرات پر سوالات کھڑے کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *