انٹرنیشنل نیوز
عازمینِ حج کیلیے 911 نے خدمات کا دائرہ وسیع کردیا
ریاض(بولونیوز) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم مشترکہ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (911) نے رواں سال حج کے سیزن کے دوران عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ یہ سینٹر ہنگامی نوعیت کی سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کالز وصول کرتا ہے۔…
چین کے گرد عالمی طاقتوں کا گھیرا، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقاتوں کے پیچھے کیا راز ہے
واشنگٹن(بولونیوز)اکیسویں صدی کی عالمی سیاست ایک بڑے اور اہم تغیر سے گزر رہی ہے، جہاں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد قائم رہنے والا امریکی بالادستی پر مبنی یک قطبی نظام اب بتدریج کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین معاشی، سفارتی اور عسکری میدان میں ایک بڑی عالمی طاقت کے طور…
نائیجیریا اور امریکا کا مشترکہ فضائی حملہ، داعش کے سینئر رہنما سمیت 175 جنگجو ہلاک
ابوجا(بولونیوز)نائیجیریا اور امریکا کی فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں، جس میں 175 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی افریقی کمانڈ اور نائیجیرین فوج کی اس…
ملازمین کے لیے عید کی چھٹیوں اور اضافی تنخواہ کا اعلان
ریاض(بولونیوز)سعودی عرب میں نجی شعبےکے ملازمین کے لیے عید کی چھٹیوں اور اضافی اجرت کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے لیبر لاء کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیوں اور اس دوران کام کرنے کی صورت میں ملنے والے حقوق…
پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، ایران
تہران(بولونیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل پاکستان کی ثالثی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہِ راست نہیں بلکہ ثالثی چینل کے ذریعے بات چیت جاری ہے، جس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا…
ملالہ یوسفزئی، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہوں
لندن(بولونیوز)نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہت پُرامید ہیں، کیونکہ نوجوان جدید علوم کے ذریعے ملک کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔ لندن میں منعقدہ ورلڈ ایجوکیشن فورم سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ…
79ویں عالمی صحت اسمبلی: پاکستان اور گاوی کے درمیان ویکسینیشن تعاون، پالیسی و حکمتِ عملی پر اہم ملاقات
جنیوا(بولونیوز)79ویں عالمی صحت اسمبلی کے موقع پر وفاقی وزیرِ صحت اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر (چیف ایگزیکٹو آفیسر گاوی) کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں ویکسینیشن کوریج میں بہتری، شراکت داری کے فروغ اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ…
روس کی تین روزہ بڑے پیمانے پر جوہری مشقیں شروع، ہزاروں فوجی شریک
ماسکو(بولونیوز) روس نے ملک بھر میں تین روزہ بڑے پیمانے پر جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جن میں ہزاروں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ روسی صدر کے…
سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف پر دو غیر ملکی گرفتار
مکہ مکرمہ(بولونیوز) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حج کی جعلی اور گمراہ کن سروسز کے اشتہارات چلا کر شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ایک مصری مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ مصری مرد اور خاتون (ملزمان) کے خلاف تمام…
ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر تنقید، ایران سے متعلق خبروں پر جانبداری کا الزام
واشنگٹن(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ ایران سے متعلق خبروں میں جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایران کے…


