پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، ایران
تہران(بولونیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل پاکستان کی ثالثی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہِ راست نہیں بلکہ ثالثی چینل کے ذریعے بات چیت جاری ہے، جس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں فریقین نے ایران کی حالیہ تجاویز پر اپنے اپنے ردعمل اور آراء بھی ارسال کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توجہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر ہے، تاہم مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
ترجمان کے مطابق رابطوں کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا، ایران نے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں جبکہ امریکی فریق کی جانب سے بھی جوابات موصول ہوئے ہیں جن پر مزید غور کیا جا رہا ہے۔


