نائیجیریا اور امریکا کا مشترکہ فضائی حملہ، داعش کے سینئر رہنما سمیت 175 جنگجو ہلاک

ابوجا(بولونیوز)نائیجیریا اور امریکا کی فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں، جس میں 175 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی افریقی کمانڈ اور نائیجیرین فوج کی اس مشترکہ کارروائی میں داعش کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور تنظیم کے کئی اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کا سینئر رہنما ابوبکر المینو بھی شامل ہے۔

دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے اس مشترکہ فوجی کارروائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کے صوبے بورنو اور اس کے گردونواح کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گرد تنظیمیں داعش اور بوکو حرام طویل عرصے سے سرگرم ہیں، جن کے خلاف نائیجیرین فوج مسلسل برسرِپیکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *