ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر تنقید، ایران سے متعلق خبروں پر جانبداری کا الزام

واشنگٹن(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ ایران سے متعلق خبروں میں جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایران کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹس غیر جانبدار نہیں ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنی بحریہ و فضائیہ کے خاتمے کا اعتراف بھی کر لے، تب بھی امریکی میڈیا اسے “فاتح” کے طور پر پیش کرے گا۔ انہوں نے اس طرزِ عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے عوام میں غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *