عازمینِ حج کیلیے 911 نے خدمات کا دائرہ وسیع کردیا

ریاض(بولونیوز) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم مشترکہ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (911) نے رواں سال حج کے سیزن کے دوران عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

یہ سینٹر ہنگامی نوعیت کی سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کالز وصول کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی بدولت کسی بھی کال کا جواب محض دو سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عازمینِ حج کی سہولت کے لیے سینٹر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے جو متعدد بین الاقوامی زبانیں بولنے کی مہارت رکھتا ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو اپنی زبان میں بات کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *