پیٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول، کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد
اسلام آباد(بولونیوز) سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی بھاری رقم وصول کی ہے۔دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے…
بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا
ڈھاکا(بولونیوز) ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے کم از کم 75…
پاکستان نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبریں مسترد کر دیں
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس، جن میں سی بی ایس نیوز کی…
یو اے ای نے ایران کے خلاف خفیہ حملے کیے، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
واشنگٹن / تہران(بولونیوز)امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران مبینہ طور پر خفیہ طور پر حملوں میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کے لاوان جزیرے پر واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا،…
نریندر مودی کی عوام سے سونا خریدنے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی اپیل
حیدرآباد(بولونیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سونا خریدنے، پیٹرول کے غیر ضروری استعمال اور غیر اہم سفری اخراجات سے گریز کریں، جبکہ بعض غیر ضروری سرگرمیوں بشمول شادیوں اور بیرونی سفر کو مؤخر کرنے پر بھی غور کیا جائے۔ حیدرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے…
آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں جاری رہیں تو توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پر آ سکتی ہیں، چیف آرامکو
ریاض(بولونیوز)سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید معطل رہی تو عالمی توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پر آ سکیں گی۔چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کہا کہ سپلائی چین میں مسلسل رکاوٹوں کے باعث عالمی معیشت ایک نازک…
سرائے نورنگ بازار میں بم دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، متعدد زخمی
لکی مروت(بولونیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار پھاٹک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہداء میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔…
جماعتِ اسلامی کا مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان، ہڑتال کا آپشن بھی موجود
اسلام آباد(بولونیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال اور پہیہ جام کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے…
ایران کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، باقر قالیباف
تہران(بولونیوز)ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ غلط حکمتِ عملی اور غلط فیصلے ہمیشہ غلط نتائج ہی…
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی
لاہور(بولونیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کی انکوائری مکمل نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غفران کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈی جی ایف…


