کیمبرج امتحانات کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف، والدین میں تشویش

کراچی(بولونیوز)کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کے بزنس اسٹڈیز (9609/22) کے پرچے کے مبینہ طور پر لیک ہونے کے معاملے پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امتحانی پرچہ مبینہ طور پر امتحان سے تقریباً تین گھنٹے قبل ہی لیک ہو گیا، جس کے بعد پرچے کی غیر قانونی فروخت واٹس ایپ گروپس…

Read More

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی خوردبرد، سندھ حکومت کی بڑی کارروائی

کراچی(بولونیوز)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ میں واٹر سپلائی، ڈرینیج اور واٹر فلٹریشن منصوبوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور کروڑوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے بعد سکھر کے ایگزیکٹو انجینئر حفیظ اللہ میمن…

Read More

ایران کی میزائل صلاحیتیں اب بھی 70 فیصد تک برقرار، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

واشنگٹن(بولونیوز)امری کی انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ رپورٹس سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو مجموعی طور پر تقریباً 70 فیصد کے برابر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف ٹرمپ انتظامیہ کے اس مؤقف کے برعکس ہے جس میں دعویٰ…

Read More

خیبرپختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف بڑا فیصلہ

پشاور(بولونیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے عمل تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 2400 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام…

Read More

کچہری میں پیرا فورس کا آپریشن تنازع کا شکار، وکلاء کا شدید احتجاج

ملتان(بولونیوز)کچہری میں تجاوزات کےخلاف کارروائی پیرافورس کومہنگی پڑگئی۔آج صبح پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) نے کچہری ملتان میں مختلف اسٹالز کو تجاوزات قرار دے کر اٹھانا شروع کیا، جس پر وکلاء نے شدید احتجاج کیا۔ وکلاء کا مؤقف تھا کہ پیرا فورس نے بغیر اجازت اور پیشگی اطلاع کے کارروائی کی، جو ناقابلِ…

Read More

ڈرگز کے معاملے پر دوہرے معیار کا الزام، پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کی شدید تنقید

کراچی(بولونیوز)سجاد علی سومرو، رکن سندھ اسمبلی برائے پاکستان تحریک انصاف، نے کراچی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے اور مبینہ دوہرے معیار پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام ڈرگز کے عذاب میں مر رہی ہو تو کسی کو کوئی پروا نہیں ہوتی، لیکن جیسے ہی بااثر طبقے سے وابستہ افراد کے…

Read More

پاکستان کا قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 97 ہزار 307 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2026 تک پاکستان کے قرضوں اور واجبات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک کا مجموعی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 تک پاکستان پر مجموعی قرضے اور واجبات 97…

Read More

حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک

پشاور(بولونیوز) پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی…

Read More

شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

لکی مروت(بولونیوز)سرائے نورنگ میں ہونے والے دھماکے کے دوران ڈیوٹی پر جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ میں نزیر خان (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت)، حمیداللہ خان (ڈپٹی…

Read More

شاہراہِ بھٹو کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ڈھانچے مسمار

کراچی(بولونیوز)شاہراہِ بھٹو کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سمی لوہار کی نگرانی میں اینٹی انکروچمنٹ عملے کے ذریعے جاری ہے، جس میں پولیس اور متعلقہ ادارے بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بادل گوٹھ کے…

Read More