پاکستان کا قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 97 ہزار 307 ارب روپے تک پہنچ گیا
اسلام آباد(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2026 تک پاکستان کے قرضوں اور واجبات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک کا مجموعی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 تک پاکستان پر مجموعی قرضے اور واجبات 97 ہزار 307 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں مقامی قرضہ 57 ہزار 566 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضہ 35 ہزار ارب روپے سے زائد رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ 2025 تک مجموعی قرضوں کا حجم 89 ہزار 774 ارب روپے تھا، جس میں ملکی قرضہ 51 ہزار 518 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 33 ہزار 137 ارب روپے شامل تھا۔
صرف ایک سال کے دوران پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار 533 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔


