بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا

ڈھاکا(بولونیوز) ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے کم از کم 75 اوورز میں 268 رنز کا تعاقب کرنا ہوگا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مومن الحق نے 56 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔میچ کے آخری مرحلے میں پاکستان کو ہدف حاصل کرنے کے لیے محتاط اور جارحانہ بیٹنگ کا امتزاج اپنانا ہوگا، جبکہ بنگلادیشی بولرز میچ پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *