پاکستان نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبریں مسترد کر دیں

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس، جن میں سی بی ایس نیوز کی رپورٹ بھی شامل ہے، میں نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے، جو حقائق کے منافی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنی فضائی اور دفاعی تنصیبات کے حوالے سے مکمل شفافیت اور سخت حفاظتی پروٹوکولز پر عمل پیرا ہے۔حکام نے کہا کہ اس نوعیت کی افواہیں اور غلط اطلاعات خطے میں غیر ضروری کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہیں، جنہیں مسترد کیا جاتا ہے۔ پاکستان نے میڈیا اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر ایسی حساس خبروں کی اشاعت سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *