آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں جاری رہیں تو توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پر آ سکتی ہیں، چیف آرامکو
ریاض(بولونیوز)سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید معطل رہی تو عالمی توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پر آ سکیں گی۔چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کہا کہ سپلائی چین میں مسلسل رکاوٹوں کے باعث عالمی معیشت ایک نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق توانائی کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی منڈیوں پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور سمندری راستوں میں عدم استحکام کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جو عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔توانائی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم تیل ترسیلی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور کسی بھی قسم کی بندش یا تاخیر عالمی معیشت کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتی ہے۔


