وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے وزارتِ قومی صحت میں جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور مجموعی کارکردگی سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات…
ایران کے ساتھ معاہدے میں کوئی جلد بازی نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن(بولونیوز)وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ معاہدے میں امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق امریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی…
ایران نے نظرِثانی شدہ تجاویز پر سپریم لیڈر سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا
تہران(بولونیوز)ایران نے نظرِثانی شدہ تجاویز پر فیصلہ کرنے سے قبل سپریم لیڈر سے مشاورت کیلئے چند دن کا وقت مانگ لیا ہے۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق ایران نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ نئی تجاویز پر حتمی مؤقف اختیار کرنے سے پہلے سپریم لیڈر سے مشاورت ضروری ہے، جس کیلئے چند دن درکار…
ایران پر امریکی شکنجہ مزید سخت، 35 اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن(بولونیوز)ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے 35 اداروں اور شخصیات کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کے بینکاری نظام اور تیل کی تجارت کو سہارا دے رہا تھا۔ امریکی محکمہ خزانہ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نامزد ادارے…
صدر زرداری کا شاؤشان میں ماؤ زے تُنگ کے مجسمے پر گلدستہ، خراجِ عقیدت پیش
شاؤشان(بولونیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے انقلابی رہنما ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ کیا اور سٹیچو اسکوائر میں ان کے مجسمے پر گلدستہ رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا استقبال سینئر چینی رہنما لی جیانگ اور شاؤشان…
پی ٹی اے ٹربیونل میں ممبر فنانس کی تعیناتی کا حکم، 18 مئی تک عمل نہ ہوا تو وزیراعظم طلب
اسلام آباد(بولونیوز)ہائیکورٹ نے پی ٹی اے ٹریبونل میں ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 18 مئی تک تعیناتی کا واضح حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر 18 مئی تک پی ٹی…
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ
چمن(بولونیوز)پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت دشمن کی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران چمن سیکٹر…
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ حکومت یورپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اور بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیراعظم سے یورپی…
آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، گیس بحران شدت اختیار کر گیا
لاہور(بولونیوز)آر ایل این جی کی فراہمی میں تعطل کے باعث ملک میں گیس کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ذرائع سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاور اور کھاد کے شعبے کو گیس کی فراہمی کم…
ایران کی تجاویز پر واشنگٹن کا سرد ردِعمل، ٹرمپ غیر مطمئن قرار: برطانوی میڈیا
واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ان تجاویز میں ایرانی جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق کوئی واضح اور ٹھوس مؤقف شامل نہیں، جس کے باعث ریاستہائے متحدہ امریکہ…


