ایران کی تجاویز پر واشنگٹن کا سرد ردِعمل، ٹرمپ غیر مطمئن قرار: برطانوی میڈیا
واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ان تجاویز میں ایرانی جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق کوئی واضح اور ٹھوس مؤقف شامل نہیں، جس کے باعث ریاستہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ایران نے اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچائی ہیں، جن میں ابتدائی طور پر جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل سیزفائر کی یقین دہانی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی تہران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کو امریکی پابندیوں کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ان تجاویز کو ناکافی قرار دے رہا ہے اور ایران سے زیادہ واضح اور قابلِ عمل یقین دہانیوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


