ایران نے نظرِثانی شدہ تجاویز پر سپریم لیڈر سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

تہران(بولونیوز)ایران نے نظرِثانی شدہ تجاویز پر فیصلہ کرنے سے قبل سپریم لیڈر سے مشاورت کیلئے چند دن کا وقت مانگ لیا ہے۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق ایران نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ نئی تجاویز پر حتمی مؤقف اختیار کرنے سے پہلے سپریم لیڈر سے مشاورت ضروری ہے، جس کیلئے چند دن درکار ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ پیغام سفارتی ثالثوں کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، جبکہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایران اپنا باضابطہ ردِعمل دے گا۔ امریکی حکام اس پیش رفت کو محتاط انداز میں مانیٹر کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *