ایران کے ساتھ معاہدے میں کوئی جلد بازی نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(بولونیوز)وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ معاہدے میں امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق امریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسی اصول کے تحت تمام سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کے لیے کوئی عجلت نہیں کی جا رہی۔
دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا کی جانب سے فوجی کارروائیاں دوبارہ تیز کیے جانے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *