وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے وزارتِ قومی صحت میں جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور مجموعی کارکردگی سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی سطح پر علاج معالجے کی سہولیات مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔


