پی ایس او نے 9 ماہ میں 38 ارب روپے سے زائد منافع حاصل کر لیا
لاہور(بولونیوز)پاکستان اسٹیٹ آئل نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں مالی کارکردگی دکھاتے ہوئے 38 ارب روپے سے زائد منافع حاصل کر لیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی 9 ماہ میں بعد از ٹیکس منافع 38 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 149 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران کمپنی کے مارکیٹ شیئر اور مجموعی مالی پوزیشن میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے، جسے انتظامیہ نے بہتر حکمتِ عملی اور آپریشنل کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


